عوام کے کام کی خبر: 5 ہزار کا نوٹ۔۔۔۔الرٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی کی مارکیٹوں میں 5 ہزار کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے جس پر تاجروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ان دنوں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے باعث عوام اور تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

جعل ساز مختلف طریقہ کار اور چالبازیوں کے ذریعے شہریوں اور تاجروں کو جعلی نوٹ تھما کر دھوکہ دے رہے ہیں۔کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں تاجروں کے ساتھ 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کی لین دین کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، اس صورتحال سے مارکیٹ میں خوف اور بے چینی پھیل رہی ہے۔ رضوان عرفان نے عوام اور تاجر برادری کو ہدایت کی ہے کہ وہ خریدو فروخت کے دوران 5 ہزار کے نوٹوں کی اچھی طرح چھان بین کریں اور مکمل احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *