
کیا ہنڈا 70موٹر سائیکل سستی ہو گئی؟نئے ماڈل نے سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی معروف کمپنی اٹلس ہونڈا نے اپنی سب سے مقبول اور زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا 2026 ماڈل باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نیا ماڈل صارفین کی پسند اور ایندھن کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جو سرخ، سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ موٹر سائیکل میں 4 اسٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ انجن، 4 اسپیڈ گیئر باکس اور 8.5 لیٹر گنجائش کا فیول ٹینک شامل ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان خصوصیات کا مقصد سفر کو مزید محفوظ اور آرام دہ بنانا ہے۔ دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے سوشل میڈیا پر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ کمپنی حکام نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں کسی قسم کی کمی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نئے 2026 ماڈل کی ایکس فیکٹری قیمت 1,59,900 روپے ہی مقرر رکھی گئی ہے۔
Leave a Reply