
گاؤں میں نئی بجلی لگی، جب پہلا بل آیا تو بجلی کمپنی والے حیران
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ایک گاؤں میں نئی نئی بجلی لگی اور جب پہلا پہلا بل آیا تو بجلی کمپنی والے حیران رہ گئے۔ سب گاؤں والوں کا ایک منٹ بھی بجلی کا خرچ نہیں ہوا تھا۔ کمپنی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اپنا ایک نمائندہ بھیجا۔
جس نے گاؤں جا کر لوگوں سے سوال کیا کہ کیا وہ بجلی استعمال نہیں کرتے؟گاؤں والے یہ سن کر ہنسے اور کہنے لگے کہ یہ کیسا نامعقول سوال ہے، جب بجلی لگی ہے تو استعمال تو کریں گے، ہم سبھی بجلی استعمال کرتے ہیں۔ تب نمائندے نے درخواست کی کہ اسے بتایا جائے کہ آخر گاؤں والے بجلی کیسے استعمال کرتے ہیں؟ یہ سن کر گاؤں کا چوہدری آگے بڑھا اور بولا، “بابو! پہلے جیسے ہی رات ہوتی تھی، ہم لالٹین جلانے کے لیے ماچس ڈھونڈنے لگ جاتے تھے، مگر اندھیرے کی وجہ سے ماچس ملتی ہی نہیں تھی۔ اب ہر گھر میں بجلی موجود ہے۔ جیسے ہی شام کا اندھیرا پھیلتا ہے، ہم پٹ سے بجلی کا بلب جلاتے ہیں اور جھٹ سے ماچس ڈھونڈ لیتے ہیں۔ پھر بلب کو بجھا کر لالٹین کو جلا لیتے ہیں، بس اتنی سی تو بات ہے!”اگر آپ چاہیں تو مجھے بتائیں:
Hello, the site is good for interesting and amazing stories but mostly when the link on Facebook is touched to open the site and to read the complete story so then the site is opend but the story is not available as shared with link on Facebook whereas some other things are shown .
Thanks, now the issue has solved and everyone can see complete news according to the link on Facebook.