
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز کھلنے کے بعدایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 390 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے سرکاری قیمت 304 روپے مقرر کی گئی ہے، عام مارکیٹ میں اب بھی اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی فروخت نہیں کی جا رہی ہے۔جس کا بوجھ عام عوام پر پڑ رہا ہے، یاد رہے کہ ملک میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کر دی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے، جس کا فائدہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں عوام کو ملنے کا امکان ہے۔
Leave a Reply