
ڈیزل کے بعد پیٹرول بھی سستا؟ حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ڈیزل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر مملکت نے کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، یہ کمی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی معیشتوں کو فائدہ پہنچا ہے، جنگ بندی کو معیشت میں بہتری کا سبب بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 4 سال بعد عالمی یوروبانڈ مارکیٹ میں شمولیت کے قابل بنا،انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کی شہ رگ ہے، دورہ کراچی کا مقصد معاشی ترقی کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرنا ہے۔
Leave a Reply