ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بڑی مشکل حل ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سہولتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے اب شہری بغیر دفاتر کے چکر لگائے اپنے لائسنس سے متعلق امور گھر بیٹھے نمٹا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر لائسنسنگ کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صرف ایک ماہ کے دوران 84 ہزار 500 سے زائد افراد کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کی جاری رپورٹ کے مطابق 23 ہزار 266 افراد نے لرنر پرمٹ حاصل کیا، جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والے 15 ہزار 25 شہریوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے گئے۔اسی عرصے میں 5 ہزار 208 شہریوں نے اپنے لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے 154 افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ مزید برآں 929 لائسنسوں کی توثیق کی گئی اور تقریباً 40 ہزار افراد کو دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ سی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔

One response to “ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، بڑی مشکل حل ہو گئی”

  1. M.ali Same says:
    Your comment is awaiting moderation.

    Lisinc

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *