وہ جان شیر خان جسکی جھلک دیکھنے کے لیے لوگ ترستے تھے ، جسکے آٹوگراف کے لیے لوگ لائن لگاتے تھے اور جس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ائیرپورٹس پر انسانوں کا ہجوم امڈ آتا تھا ۔۔ ایک بھر پور زندگی گزار کر اب بڑھاپے میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں نظر آتے ہیں ، جب مسجد میں باجماعت نماز کے بعد سارے نمازی چلے جاتے ہیں تو بھی جان شیر خان مسجد میں بیٹھے رہتے ہیں اور تنہائی کا فائدہ اٹھا کر اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑاتے ہیں ۔۔۔ پتہ چلا ہے کہ جان شیر خان گھٹنے اور ریڑھ کی ہڈی کے دو ناکام آپریشنز کے بعد اب ویل چئیر کے محتاج ہیں اور دنیا میں موجود مسیحاؤں سے مایوس ہونے کے بعد پوری دنیا کے سب سے بڑے مسیحا کے سامنے عرض گزار ہیں ۔۔۔۔۔دعا ہے اللہ کریم فخر پاکستان جان شیر خان کو صحت سکون والی زندگی عطا کرے اور ان کے دل کو دائمی خوشیوں سے بھر دے آمین ثم آمین

Leave a Reply