معروف ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی بارے افسوسناک خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک تکلیف دہ واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کرنے کی دردناک کہانی بیان کر دی۔

ٹک ٹاکر فاطمہ جتوئی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ ایک فیک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کی گونج سن کر اور ٹک ٹاک لائیو میں اس کا ذکر ہونے کے بعد انہیں پہلی بار اس ویڈیو کا علم ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی زندگی میں ایک قیامت کا سماں تھا۔ فاطمہ نے بتایا کہ وہ خود کو سنبھال نہیں پا رہی تھیں اور وہ بہت دلبرداشتہ ہوگئیں تھیں۔

فاطمہ جتوئی نے مزید کہا کہ ان کے والدین نے انہیں حوصلہ دیا۔ ان حالات میں فاطمہ نے قرآن پاک اٹھا کر اپنے دل کو تسلی دی اور ویڈیو پیغام جاری کیا تاکہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکیں کہ ان کے دل میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ کچھ افراد ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور اس فیک ویڈیو کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سالوں سے کچھ لوگ ان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور انہیں اذیت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان افراد نے ان کے خاندان کو پریشان کیا اور انہیں گالیاں دیں۔ تاہم، فاطمہ نے کہا کہ ان سب کے باوجود ٹک ٹاک کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں کیا کیونکہ میرے دشمن یہی چاہتے تھے کہ میں ٹک ٹاک کو خیرباد کہہ دوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *