
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ،،، چیئرمین گوہر خٹک کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی یوسی چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک کو 24 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کر کے ملزم گوہر خٹک کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم گوہر خٹک کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں پولیس کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کرنے کی دفعات شامل ہے۔
گوہر خٹک اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹاؤن آفس میں موجود تھا، ملزم عوام کو ریاست کیخلاف اکساتے ہوئے اشتعال انگیزی کر رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر منع کیا تو گوہر خٹک نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں گوہر خٹک کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Leave a Reply