باکسنگ کا نیشنل چیمپئن المشہور فیضان باکسر : ایک بچی کا باپ جسے ایک جگری یار نے مخبری کر کے۔۔۔

باکسنگ کا نیشنل چیمپئن سید فیضان گردیزی المشہور فیضان باکسر : صرف ایک مقدمے میں اشتہاری ہونے پر سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ۔۔۔۔ میرا بیٹا مجرم نہیں ہیرو تھا ۔۔۔ اسے کس جرم کی سزا ملی ؟ اصل کہانی فیضان باکسر کے والد سید قدرت اللہ کی زبانی۔
میرا بیٹا گرایجویٹ تھا ، 2003 میں باکسنگ کا نیشنل چیمپئن رہا اور پھر کئی سکولوں میں باکسنگ کی ٹریننگ بھی دیتا رہا ، اسکے دوستوں میں کچھ غلط قسم کے لوگ بھی شامل تھے اس صحبت کی وجہ سے اسے بھی مقدمات میں ملوث کیا گیا مگر وہ مقدمات لڑتا رہا حال ہی میں وہ چار مقدمات سے باعزت بری ہو چکا تھا مگر 302 کے ایک مقدمے مشورہ مٰیں شامل ہونے کے الزام میں وہ پولیس کو مطلوب تھا ، اسکے مخالفین بااثر تھے چناچنہ وہ اشتہاری ہو گیا ، اس دوران وہ مجھ سے پیسے منگواتا تھا ، اگر وہ ڈا۔کو یا جرائم ہوتا تو مجھے سے پیسے کیوں مانگتا ، کچھ ہفتے قبل گرفتاری سے پہلے وہ اسلام آباد میں مقیم تھا اس کے وہی جرائم پیشہ دوست اسے ملنے آئے رات اسکے پاس رہے اور صبح جاتے ہوئے نہ صرف اسکے قیمتی موبائل فون لے گئے بلکہ اس کی مخبری بھی پولیس کو کردی ، فیضان کو گرفتار کرکے پہلے لاہور لایا گیا اور پھر اسے قصور جیل بھجوا دیا گیا ، ایک ہفتے بعد اسے جیل سے نکالا گیا اور ننکانہ سی سی ڈی کے حوالے کردیا جنہوں نے مقابلے کا رنگ دے کر اسے پار کردیا ۔
ہمیں فون کرکے کہا آکر اپنے بیٹے کو وصول کر لو ، میں قصور ہسپتال پہنچا تو سی سی ڈی افسر نے مجھے کہا کہ آپ کا بیٹا بھاگ رہا تھا اور ہم سے گتھم گتھا ہو گیا اسی دوران اسے گو۔لی لگی ہے ۔ فیضان شادی شدہ تھا اسکی ایک 5 سال کی بیٹی ہے جسے ہم نے باپ کا آخری دیدار نہیں کروایا کیونکہ بچی کو باپ سے بہت محبت تھی اور اسے شدید صدمہ پہنچ سکتا تھا ، اس بچی کو اب بھی نہیں پتہ کہ اسکے والد کے ساتھ کیا ہوا ۔ ہم سے پوچھتی ہے تو ہم کہتے ہیں بابا اسلام آباد گئے تھے وہاں سے دبئی چلے گئے ہیں نوکری پر ۔۔فیضان باکسر کے والد سید قدرت اللہ کا کہنا ہے کہ میرا اللہ گواہ ہے فیضان مجرم نہیں تھا اسکی دوستی ہر قسم کے لوگوں سے تھی پولیس کے کئی انسپکٹر اور ڈی ایس پی بھی اسکے دوست تھے ، دوستوں نے ہی اسے مروا دیا ۔۔ میں کمزور اور غریب ہوں اداروں سے نہیں لڑ سکتا لیکن اگر مجھے زندگی میں اس دنیا کی عدالتوں میں انصاف نہ ملا تو اللہ کی عدالت میں سب کے گریبان پکڑونگا ۔ اللہ کی عدالت میں تو کسی کی طاقت سفارش یا اثر نہیں چلے گا۔

0 responses to “باکسنگ کا نیشنل چیمپئن المشہور فیضان باکسر : ایک بچی کا باپ جسے ایک جگری یار نے مخبری کر کے۔۔۔”

  1. Meher says:
    Your comment is awaiting moderation.

    Sub (nauzbilla) khuda banay bathay han. In ke mout sub kay laye ibrat ka nishan ho gee Inshallah. Ya jitna zulm ker saktay han karan yahan nahi tu uper bhi aik adalat ha jahan say insaf milay ga inshallah. Ameen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *