نامور شخصیت کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کو پی ٹی وی پر واپسی کی دعوت، عشرت فاطمہ نے حیران کن فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عشرت فاطمہ کو پاکستان ٹیلی ویژن واپس لے آئے۔ عشرت فاطمہ نے عطا اللہ تارڑ کی درخواست قبول کرتے ہوئے پی ٹی وی واپس جانے پر رضامندی ظاہر کر دی، انہوں نے کہا جو کام ہم نے ٹھوکروں سے سیکھا چاہتی ہوں کہ دوسروں کو سکھاؤں، دوسرے آسانی سے سیکھ لیں تو مجھے خوشی ہو گی۔

 وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے سینئیر براڈ کاسٹر محترمہ عشرت فاطمہ کو ان کی زندگی بھر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے ریڈیو پاکستان چھوڑ دینے کی اطلاع ملنے پر آج شام ہی  محترمہ عشرت فاطمہ کے گھر چلے آئے۔

عطاء اللہ تارڑ نے عشرت فاطمہ کے ساتھ ان کے گھر پر ملاقات میں کہا،  آپ نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے  بے مثال خدمات سر انجام دیں۔ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کو جانتا ہے۔ عشرت فاطمہ آپ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نےمحترمہ عشرت فاطمہ سے  کہا، کہ آپ سے درخواست ہے کہ  مینٹور  کی حیثیت سے پاکستان ٹیلی ویژن آئیں۔ آپ پی ٹی وی آئیں گی تو ہمیں بھی حوصلہ ملے گا۔ یہ ادارہ میں آئیں گی تو ہمارے ادارہ میں نیوٹریلیٹی بڑھے گی۔  میں عشرت فاطمہ کا بہت شکر گزار ہوں کہ یہ پاکستان ٹیلی ویژن واپس آ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا، عشرت فاطمہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز سے کام کیا۔    عشرت فاطمہ کا کبھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں رہا۔  انہوں نے پروفیشنل  براڈ کاسٹر کی حیثیت سے ہمیشہ غیر جانبداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے  اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔

عشرت فاطمہ نے کہا،  میں وزیر اطلاعات کی جانب سے عزت افزائی کی مشکور ہوں۔  حوصلہ افزائی اور محبت کا اظہار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عشرت فاطمہ

عشرت فاطمہ نے کہا میں سکھانے میں بہت دلچسپی رکھتی ہوں، کیونکہ جو کام ہم نے ٹھوکروں سے سیکھا ہے، وہ دوسرے آسانی سے سیکھ لیں تو  مجھے بہت خوشی ہو گی۔ میں چاہوں گی کہ آئندہ بھی باصلاحیت لوگوں کو آپ جیسے لوگ حوصلہ دیں، سہارا بنیں، با صلاحیت لوگوں کی دل شکنی نہیں ہونا چاہئے۔

عشرت فاطمہ نے کہا، میں کوشش کروں گی کہ اپنے ادارے (پی ٹی وی) کے لئے جو بھی کر سکتی ہوں کروں گی۔

اس موقع پر عطا اللہ تارڑ نے عشرت فاطمہ کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور سب کی خیریت دریافت کی۔

0 responses to “نامور شخصیت کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کو پی ٹی وی پر واپسی کی دعوت، عشرت فاطمہ نے حیران کن فیصلہ سُنا دیا”

  1. shakeel Ahmed from jaranwala says:
    Your comment is awaiting moderation.

    Ashrat Fatima sister ap kkhuber purne k andaz aur ap k face impression ap k personality ko Kamal tak puncha di hey

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *