بڑی خبر: 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت، آسان کاروبار فنانس اسکیم کی پراجیکٹ سٹئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں اسکیم کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ کاروباری افراد اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو اسکیم کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے گی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں 22 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، جبکہ 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے اس اسکیم نے چھ ماہ میں 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے ہیں، جس سے پنجاب میں 108,371 کاروبار کو فروغ ملا۔ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 3 سے 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جن سے ایس ایم ایز، چھوٹے تاجر، گھریلو صنعتیں، وینڈرز اور ایکسپورٹرز مستفید ہو رہے ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ تاجروں نے اسکیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس کی افادیت کو عام کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

3 responses to “بڑی خبر: 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبرآگئی”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *