مریم نواز ایک بار پھر چھا گئیں ، بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ زرعی، صنعتی اورشہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پرعمل درآمد کی بھی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے پرانے واٹرانفراسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف مقرر کیا اور سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں کم از کم 30 فیصد منصوبے نجی شعبے کی شراکت داری سے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔

سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی صدارت میں پی پی پی سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جس میں ہرشعبے میں سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب پی پی پی اتھارٹی کو سڑکوں، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی، مشینری اورنظام کے ذریعے سڑکوں کی دیکھ بھال اور ٹول وصولی کے جدید طریقے رائج کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلومیٹرطویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی شراکت داری سے دو رویہ بنایا جائے گا جبکہ 100 کلومیٹرچراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کی دو رویہ کاری کیلئے بھی اصولی منظوری دی گئی۔

One response to “مریم نواز ایک بار پھر چھا گئیں ، بڑا اعلان کر دیا”

  1. Prof: Sher Muhammad Qaisrani says:

    Chief Minister Punjab is requested to donate a double,metalled road to the poor people of Tribal area of koh-i-Suleman From Taunsa Sharif to Karkna via Runcharhhi. It is the shortest route to link the Balochistan and Punjab.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *