ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے والے صارفین کیلئے بہت بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ کمپنی نے بینک الفلاح کے اشتراک سے بغیر سود کے آسان اقساط پر اسکیم متعارف کرائی ہے، اس سکیم کے تحت خریدار اپنے بینک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکلز آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔

یہ سکیم ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام صارفین کے لیے مشکل ہو رہا ہے، بغیر سود اقساط کی سہولت سے صارفین پر مالی بوجھ کم ہوگا اور مقامی آٹو مارکیٹ میں بھی سرگرمی بڑھنے کی توقع ہے۔

اس  سکیم میں ہونڈا کمپنی کے تین ماڈلز شامل ہیں، جن میں ہونڈا سی ڈی 70، ہونڈا سی جی 125 اور ہونڈا سی جی 150 شامل ہیں۔

بینک حکام کے مطابق ان ماڈلز پر کوئی سود وصول نہیں کیا جائے گا، تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، یہ سکیم محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکل کی دستیابی اسٹاک سے مشروط ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے ہے اور اب اسے 26,650 روپے ماہانہ اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے، اسی طرح سی جی 125 اور سی جی 150 بھی اس بغیر سود اسکیم کے تحت دستیاب ہیں، جس سے یکمشت بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

 موٹر سائیکل بک کروانے یا اسکیم کی شرائط اور اہلیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا آفیشل رابطہ ذرائع سے رجوع کر سکتے ہیں۔

10 responses to “ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے والے صارفین کیلئے بہت بڑی خوشخبری”

  1. Malik Muhammad Amjad says:

    Wow this step will benefits for users and can get the bike easily thanks Honda but should be a simple procedure of bank otherwise sceeme will be fail wish you good luck

  2. Khalid Hussain says:

    Phone number please

  3. Khalid Hussain says:

    Mobile number

  4. Tariq mehmood says:

    CG 125 Honda

  5. Hilal Said says:

    Yes please

  6. Hilal Said says:

    CG 125 Honda

  7. Kabeer says:

    Ye zabardasth sckeme hai

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *