
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حوالے سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں۔اہلِخانہ کے مطابق کامران ٹیسوری کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ رات 10 بجے عبداللہ شاہ غازی مزار کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربِ کائنات مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اہلِخانہ کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیرِ شرجیل میمن نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کامران ٹیسوری کے ساتھ ہیں۔
Leave a Reply