بریکنگ نیوز: 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والے سابق نامور کرکٹر اچانک انتقال کرگئے

اسلام آبا(ویب ڈیسک ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار بیٹر رابن  سمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رابن  سمتھ کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں اپنے فلیٹ میں اچانک انتقال کر گئے،بیان میں کہا گیا کہ موت کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہے اور اس کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔

ان کے خاندان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سمتھ ایک دلیر اور شان دار بیٹر تھے، جنہوں نے ہیمپشائر اور انگلینڈ دونوں کے لیے یادگار کارکردگیاں دکھائیں اور بے شمار مداح بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *