
عوام کیلئے بڑی خوشخبری: ا یل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایل این جی کی قیمتوں میں5.90 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے، اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
Leave a Reply