آگئی وہ خبر جس کا سب کو انتظار تھا، اہم ترین شخصیت نے استعفی دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ریٹائرڈ) شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھیجوا دیا گیا، دستخط کنندہ کو 2 دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

شوکت عزیز صدیقی نے نوٹس میں موقف اپنایا کہ چار دسمبر 2024 کو چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ سنبھالا،ذاتی وجوہات کی بنا پر اب دستخط کنندہ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا اور فرائض انجام دینا ممکن نہیں رہا۔ چیئرمین این آئی آر سی معاہدہ ختم کرنے کے لیے معاہدے کی شق کے تحت ایک ماہ کا نوٹس دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *