
پرانے زمانے میں عورت کا اپنے خاوند کا نام لینا بڑا معیوب سمجھا جاتا تھا
پرانے وقتوں میں عورت کا اپنے شوہر کا نام لینا
بہت معیوب سمجھا جاتا تھا۔
ایک خاتون کے شوہر کا نام مکھن تھا۔ لہذا لفظ مکھن
اس نے کبھی اپنی زبان پر نہ لایا تھا۔
ایک دفعہ وہ لسی رڑک رہی تھی ۔ ایک پڑوسن اسکے
پاس آ کر بیٹھ گئی اور اس نے تہیہ کیا کہ آج تو اس سے
شوہر کا نام کہلوا کے رہوں گی

جب خاتون نے سارا مکھن اکھٹا کیا تو وہ پیڑا بن کر
ڈولی کے عین وسط میں تیرنے لگا۔۔۔
پڑوسن نے جھٹ سے پوچھا ‘یہ لسی کے اوپر کیا تیر رہا ہے’
خاتون نے جواب دیا “یہ منے کے ابا تیر رہے ہیں”
Leave a Reply