دعائیں قبول ہوگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام کے لئے بنی ہوئی آئی پی پی کمپنیز یعنی توانائی کمپنیوں نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر مقامی انرجی کمپنیز لبرٹی پاور پروڈیوسرز اور دیگر بجلی کمپنیز نے بھی ہاتھ بڑھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔
لبرٹی پاور پروڈیوسرز کے بعد گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے بھی ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے لیے سب مل کر کام کریں۔ اولین ترجیح پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ہے۔ دوسری جانب شرح سود میں 2 فیصد کمی سے ملک میں معاشی ترقی کی رفتار میں مزید بہتری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
Nepra Act shd work as per circumstances of poor Awaam and free electric Gas Phone and other privileges shd be cut down Vicked Ashrafia have sucked blood of poor Awaam. Get Oil nd Gas from Iran immediately keep away USA warnings.