امریکہ کے نئے وزیر خارجہ سب سے پہلی ملاقات کس غیر ملکی رہنما سے کر رہے ہیں؟ جان کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دوطرفہ اجلاس ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجلاس واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ہیڈ کوارٹرز “فوگی باٹم” میں  منعقد ہوگا۔ ایس جے شنکر امریکی حکومت کی دعوت پر واشنگٹن پہنچے تھے  تاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور 47ویں صدرِ امریکہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق “وزیر خارجہ روبیو بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *