بڑی خبر: صدیوں کا انتظار ختم،مریم نواز شریف نے شاندار خوش خبری سنا دی

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں دیہاتی ترقی کے بڑے منصوبے “مثالی گاؤں پروگرام” کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مزید 7500 دیہات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے تحت 485 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ اس فیز پر 59 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

منصوبے کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں افراد کو صاف پانی، نکاسی آب، اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی زندگی کو شہری معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ہر گاؤں میں واٹر سپلائی سسٹم، سولر ٹیوب ویلز اور سیپٹک ٹینکس کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے، اس کے ساتھ ساتھ گندے پانی کے تالابوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 30 جون تک آلودہ تالابوں کی صفائی جبکہ 31 اگست تک سیپٹک ٹینکس کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے ہیلپ لائن 1336 بھی قائم کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *