
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا توڑ نکال لیا اور ان کی رہائش گاہ پر بھاری بھر کم جنریٹر کی تنصیب کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مری میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہ پر پاور بیک اپ کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ن لیگی صدر کی مری میں واقع رہائش گاہ پر 600 کے وی (600کے وی) کا بڑا جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔اس جنریٹر کی تنصیب کا کام واپڈا ملازمین نے انتظامی افسران کی براہِ راست نگرانی میں مکمل کیا۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
Leave a Reply