
بے روزگار افراد کے لئے شاندار خوشخبری: پاکستان کا ایک اہم ترین ملک کے درمیان ویزا فری معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ معاہدہ صومالیہ کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے دستخط کرکے طے کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ افریقا عالمی جیوپولیٹیکل منظرنامے کا ایک اہم حصہ ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔
Leave a Reply