وزیراعظم رمضان پیکج 2026: عوام کو کیش رقم دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آنے والے رمضان کیلئے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکیج تیار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت رمضان پیکیج اور پچھلے سال کے پیکیج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر اجلاس ہوا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال کے رمضان پیکیج میں کوئی مالی بدعنوانی یا انتظامی کمی نہیں پائی گئی۔وزیراعظم نے پچھلے سال رمضان پیکیج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا وفاقی حکومت نے غریب عوام کے لیے ایک شفاف نظام بنایا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے جاری دہائیوں پر محیط بدعنوان نظام کو ختم کر کے مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ رمضان پیکیج کی امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے دی جائیں تاکہ عوام کی عزت و تکریم محفوظ رہے اور کیش لیس معیشت کو فروغ ملے. اس کے لیے اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوگا اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے رمضان کے لیے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکیج تیار کیا جائے اور تمام وزارتیں اور ادارے اپنی سفارشات پیش کریں۔ شہباز شریف نے رمضان پیکیج میں غریب عوام کی شمولیت کا دائرہ ممکن حد تک وسیع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی رقوم کی شفاف ادائیگی اور انتظامی نظم و ضبط یقینی بنایا جائے اور مؤثر نگرانی کیلئےڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی شہرت یافتہ آڈٹ فرم نے رمضان پیکیج شفاف اور موثر قرار دیا، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں کسی مالی بدعنوانی کی نشاندہی نہیں ہوئی، اس کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوشل پروٹیکشن والٹ بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، اور مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔

One response to “وزیراعظم رمضان پیکج 2026: عوام کو کیش رقم دینے کے حوالے سے بڑا فیصلہ”

  1. Syed Muhammad Ali kazmi says:

    Assalam walekum kya sar mujhe bhi Ramzan ka package milega

  2. Your comment is awaiting moderation.

    My name is Mushtàq I love in sialkot my.n.i.c.34603-3413635-9(my.moble no.0331-6106679

  3. Your comment is awaiting moderation.

    Sir please some help me my name mushtaq from SIALKOT my two daughters and my wife I work in faetery.my seiler-45000)I in reant house

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *