دنیا 2026 میں کس روز ختم ہو گی؟ پیشگوئیاں کیا ہیں؟ حقائق کیا ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے سال کے آغاز سے پہلے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ ہماری دنیا 2026 میں ختم ہو جائے گی، سال کے آغاز سے پہلے ہی بہت سے لوگوں میں یہ تشویش موجود تھی کہ نئے سال میں کیا ہو گا۔ اب اس قیاس آرائی کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے آ گئی ہیں جنہوں نے دنیا کو ششدر کر دیا ہے۔

اس وقت سوشل پلیت فارمز پر دنیا کے اس سال نومبر میں ختم ہو جانے کے متعلق ہوشربا قیاس آرائیاں وائرل ہو رہی ہیں۔2026 میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کیا ہے اور اس  کے پورا ہونے کے کیا امکانات ہیں،  سائنسدانوں نے اصل حقیقت بتا دی۔  سال 2026 کے پہلے دن ہی یہ رپورٹ سامنے آ گئی ہے کہ سائنسدانوں نے سال 2026 میں دنیا کے خاتمے کی پیشگوئی کی اصل حقیقت بتا دی  ہے۔ جرمن سائنسدان نے 1960 میں پیشگوئی کی تھی کہ دنیا کا خاتمہ جمعہ 13 نومبر 2026 کو ہو جائے گا۔ جیسے ہی 2025 کا اختتام ہوا، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر 2026 میں دنیا کے خاتمے کی قیاس آرائیاں وائرل ہو گئی ہیں۔

ٹک ٹاک، ٹویٹر ، فیس بک ، ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر سنسنی خیز پوسٹوں اور ویڈیوز نے کروڑوں انسانوں کو تشویش مین مبتلا کر دیا ہے اور اس موضوع نے سنجیدہ لوگوں کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے کہ 2026 میں دراصل کیا ہونے والا ہے۔

آج سائنس کے ماہرین کو عام انسانوں کی تشویش دور کرنے کے لئے یہ بتانا پڑا ہے کہ اس سال نومبر کی کسی خاص تاریخ کو دنیا کے ختم ہو جانے کی قیاس آرائیاں مکمل طور پر غلط اور غیر سائنسی ہیں، ان کا بنیادی ماخذ پرانے نظریات، ماحولیاتی خدشات اور کچھ متنازعہ  غیر سائنسی پیش گوئیاں ہیں۔

سال 2026 کے حوالے سے ماہرین علم نجوم کی اہم پیش گوئیاں
سال 2026 میں دنیا (زمین پر زندگی) کے ختم ہو جانے کے  دعووں کی ابتدا جرمن سائنسدان ہائنز وان فورسٹر کے 1960 کی دہائی کے ایک ماڈل سے ہوئی، جس میں انسانی آبادی کے غیر مستحکم بڑھاؤ اور پھیلاؤ  کی رفتار کو دیکھتے ہوئے پیشن گوئی کی گئی تھی اکہ  2026 میں یہ پھیلاؤ ناقابلَ برداشت شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اسی طرح امریکی ماہر ماحولیات گائی میکفرسن نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے زمین کے مستقبل کے متعلق خطرات  پر خدشات اجاگر کیے،  ان مبہم خدشات اور قیاس آرائیوں کے نتیجے میں کچھ لوگوں نے 2026 کو “علامتی اختتام” کا سال قرار دیا۔

سائنسدان واضح کرتے ہیں کہ 2026 میں یا کسی بھی خاص سال میں دنیا کے خاتمے کی کوئی سائنسی بنیاد موجود نہیں ہے تاہم، لوگ ماحولیاتی بحران، آبادی کا دباؤ، وسائل کی کمی، ٹیکنالوجی کے خطرات اور عالمی کشیدگی کو  زمین پر زندگی کی بقا کے لئے ایک ممکنہ خطرے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ماہرین نفسیات اور سماجی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر  دنیا کے خاتمے کے متعلق غیر محتاط مواد کے پھیلاؤ  کی شدت اور مسلسل شیئرنگ سے اس کے وائرل ہو جانے نے اس افواہ  اور خوف کو مزید پھیلایا ہے، جس سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بہت سے لوگوں میں خدشات اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *