
معروف عالمِ انتقال کر گئے، انتقال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن کے معروف عالمِ دین شیخ ڈاکٹر علی محمد الثنانی قرآن پاک کی تدریس کے دوران اچانک انتقال کر گئے، ان کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے اورویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یمنی عالمِ دین صوبہ مآرب میں قرآن کی درس و تدریس میں مصروف دکھائی دیتے ہیں کہ اچانک ان کی آنکھیں بند ہوتی ہیں اور کرسی سے نیچےگرجاتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق شیخ ڈاکٹر علی الثنانی رمَیلہ کے علاقے میں واقع نورہ مسجد میں حفاظ قرآن کی نگرانی کر رہے تھے، وہ معمول کے مطابق ایک طالب علم کی تلاوت توجہ سے سن رہے تھے اور ان کے ہاتھ میں قرآنِ مجید موجود تھا کہ اسی دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
Sheikh Ali Al-San'ani passed away whilst he was teaching the #Quran in a mosque in Maarib, Yemen.
The Prophet, peace and blessings be upon him, said, “The best of you are those who learn the Quran and teach it.”
Source: Ṣaḥīḥ al-Bukhārī 5027
May Allah have grant us a good… pic.twitter.com/LQ2urYhbtc
— زاھىد ئەختەر – Zahid Akhtar (@ZahidDOAM) December 29, 2025
Leave a Reply