رمضان المبارک میں چینی کتنے روپے کلو ملے گی؟ عوام کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اس ماہ مقدس میں شہریوں کو چینی کتنے روپے فی کلو ملے گی بڑی خبر آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  چینی کی ایکس مل اور ہول سیل قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم عوام کو ریٹیل کے ذریعہ اس کمی کا پورا فائدہ منتقل نہیں کیا جا رہا۔

کراچی میں ایکس مل قیمت میں مزید 18 روپے اور ہول سیل میں 20 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے  جس کے بعد چینی کی قیمت بالترتیب 152 سے کم ہو کر 134 اور 156 سے کم ہو کر 136 روپے کلو رہ گئی ہےتاہم انتظامیہ ریٹیل کی سطح پر چینی کی سرکاری قیمت مقرر کرانے میں ناکام رہی ہے اور شہری آج بھی چینی 145 سے 150 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کرشنگ سیزن کے دوران کمشنر سے یومیہ بنیاد پر قیمت مقرر کرنے کی درخواست کی تھی، کرشنگ سیزن میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور ماہ رمضان تک چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو تک ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے چینی کی ہول سیل قیمت 140 اور ریٹیل 143 روپے فی کلو مقرر کرتے ہوئے دکانوں پر نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر آوایزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *