جمعیت علما اسلام میں اہم رہنما کے دار فانی سے کوچ کر جانے پر سوگ کی کیفیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سینئیر رہنما قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ جمعیت علما اسلام کے کارکنوں میں اہم رہنما کے دار فانی سے کوچ کر جانے پر سوگ کی کیفیت پھیل گئی۔

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علما اسلام ڈیرہ اسمعیل خان کے رہنماء حاجی عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حاجی عبداللہ کی وفات کی سے دلی صدمہ ہوا۔اللہ کریم ان کے سفر آخرت کو آسان بنائے۔

مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی ۔مرحوم نے کٹھن حالات میں جماعت کی خدمت کی ,اللہ کریم حاجی صاحب کی جملہ عبادات کو قبول فرمائے اور بہترین بدلہ عطاء فرمائے ۔مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *