
ایک کے بعد ایک شامل، مولانا فضل الرحمن نے تو بازی ہی پلٹ دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سرگودھا میں انصاف فاؤنڈیشن کے سینکڑوں کارکنوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انصاف فاؤنڈیشن کے کارکنوں کی شمولیت کے حوالے سے ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جو ضلعی امیر راؤ عبد القیوم کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجتماع میں انصاف فاؤنڈیشن کے مرد و خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے باقاعدہ طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی حمایت کا اعلان کیا،شرکاء نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی حالات میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت کو ملک و قوم کے لیے بہتر سمجھتے ہیں۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انصاف فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ ملک اس وقت جن سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کا شکار ہے، ان کے حل کے لیے سنجیدہ اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے۔
Leave a Reply