
مجھے لمبی عمر کی دعا نہ دو۔۔۔۔۔ایک انٹرویو میں چوہدری الیاس جٹ چونٹھیا کو جب اینکر نے کہاکہ اللہ آپ کو سلامت رکھے تو انہوں نے کہا کہ۔۔۔۔
مجھے لمبی عمر کی دعا نہ دو میرا کوئی پتہ نہیں ۔۔۔۔۔ ایک انٹرویو میں چوہدری الیاس جٹ چونٹھیا کو جب انٹرویو کرنے والے نے کہا اللہ آپ کو سلامت رکھے تو چوہدری الیاس جٹ بولے سدا بادشاہی سوہنے رب کی ، مجھے لمبی عمر کی دعا نہ دو ، میرا تو ایک گھڑی کا کوئی بھروسہ نہیں ، مجھے یہ دعا دو کہ چلتا پھرتا دنیا سے رخصت ہو جاؤں کسی کا محتاج نہ ہوں ،۔۔۔۔۔
کہا جاتا ہے جس روز چوہدری الیاس جٹ کا انتقال ہوا اس روز انکے ڈیرے پر ایک بابا بھی پہنچا وہ مسلسل رو رہا تھا ، اس بابا جی کے ساتھ بیٹھے ایک بندے نے پوچھا بابا جی میں نے آپ کو پہچانا نہیں آپ کہاں سے آئے ہیں اور اتنا کیوں رو رہے ہیں بابا جی نے کہا میری چار بیٹیاں ہیں اور بیٹا نہیں ہے میں نے ان کی شادیاں کرنی تھی اور میرے پاس جو زمین تھی وہ میں نے اپنے گاؤں میں ہی کسی کو بیچ دی تاکہ ان پیسوں سے بیٹیوں کی شادیاں کروں گا۔ انہوں نے مجھے صرف بیانہ دیا ہے۔ اور باقی پیسے نہیں دے رہے تھے کیونکہ وہ طاقتور لوگ تھے۔ مجھے کسی نے کہا آپ چوہدری محمد الیاس جٹ بندیشہ کے پاس چلے جائیں بابا جی نے کہا میں لوگوں سے پوچھ کر ان کے ڈیرے پر چلا گیا چوہدری صاحب سے ملاقات ہوئی اور میں نے ساری بات ان کو بتائی چوہدری صاحب نے کہا آپ مجھے اپنا فون نمبر دے جائیں میں آپ کے گاؤں آؤں گا آپ پریشان نہ ہوں خیر بابا جی واپس اپنے گاوں چلے گئے کچھ دنوں بعد چوہدری الیاس جٹ نے بابا جی کے گاؤں جا کر فون کیا کہ میں فلاں جگہ کھڑا ہوں وہ بابا جی آئے چوہدری صاحب کو ساتھ اپنے گاؤں لے گئے ، کھانے کا پوچھا تو چوہدری صاحب نے کہا میں نے کچھ نہیں کھانا آپ بس مجھے ان کے گھر لے جائیں جو لوگ آپ کے پیسے نہیں دے رہے جب چوہدری صاحب ان کے گھر گئے انہوں نے کہا آپ کے پاس تین گھنٹوں کا وقت ہے جسے مرضی بتا دو کہ چوہدری الیاس آیا ہے اس کو پیسے دے دیں یا نہیں اگر آپ کو کوئی ایک بندہ کہے چوہدری الیاس آیا ہے تو اسے پیسے نہیں دینے تو میں یہ سارے پیسے چھوڑ کر چلا جاؤں گا اور بابا جی کو اپنے پاس سے پیسے دے دوں گا۔خیر ان لوگوں نے اسی دن بابا جی کو سارے پیسے دیئے اور چوہدری الیاس واپس آتے ہوئے بابا جی کو کہنے لگے اگر بعد میں یہ لوگ آپ کو تنگ کریں آپ نے مجھے فون کرنا ہے اگر آپ کوئی بیٹا نہیں ہے تو میں آپ کا بیٹا ہوں۔
اللہ غریق رحمت کرے عجب شخص تھا ۔۔۔۔
Leave a Reply