ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 سے رات 12 بجے تک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے ۔شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے سینٹرز کا دورانیہ بڑھانے سے انہیں بڑی سہولت مل گئی ہے۔

0 responses to “ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری۔۔۔ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا گیا”

  1. Your comment is awaiting moderation.

    شکریہ حکومت پنجاب کا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *