
نئے سال کا بڑا تحفہ ، تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا
دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے نئے سال کی خوشی میں نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کے لیے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے بتایا کہ یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو اسمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے۔ وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر تنخواہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری 2026 سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کے لیے کوئی درخواست جاری یا پروسیس نہیں کی جائے گی۔
Leave a Reply