گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں بارے بڑا سرپرائز، عوام کے کام کی خبر سامنےآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گھی اور تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔ اے برینڈ اور بی برینڈ کی کمپنیوں نے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
اے برینڈکا فی لیٹر تیل اور گھی 550روپے سے بڑھ کر590روپے پرپہنچ گیاہے۔بی برینڈ کافی لیٹر تیل 450روپے سے بڑھ کر500روپے تک دستیاب ہونے لگا جبکہ بی برینڈکافی کلوگھی 450روپے سے بڑھ کر480روپے کلوتک جا پہنچا۔ دکانداروں کاکہناہے کہ گھی اورتیل کی قیمتوں میں اضافہ 15سے20دنوں میں ہواہے ،کمپنیاں کہتی ہیں کہ طلب اور رسد میں فرق بڑھ گیاہے اور درآمد کم ہوئی جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *