ہر جگہ پنگا لینا اچھا نہیں ہوتا ہے بھارتی صحافی روشن کمارکو انتہائی۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر جگہ پنگا لینا اچھا نہیں ہوتا ہےکرکٹ میں سیاست لانا بھارتی صحافی روشن کمارکو مہنگا پڑگیا آئی ایل ٹی 20 لیگ دبئی میں شروع ہے جس میں دنیا بھر کے کرکٹر کھیل رہے ہیں جس میں پاکستان کے پلیئرز بھی ہے رات کو کھیلے گئے۔

میچ میں نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی میچ کے بعد نسیم شاہ اور افغانستان کے محمد نبی گراؤنڈ میں کھڑے ہوکر اپس میں گپ لگا رہے تھے بھارتی صحافی روشن کمار آئے اور ایک دم سے افغانستان کے محمد نبی کے آگے مائیک پکڑکرسوال کیا اور کہا کےآپ کی ٹیم تو پاکستان میں تین ملکی سیریز کھیلنے نہیں گئی تھی لیکن آپ اور نسیم تو اپس میں کھڑے ہے جس پر محمد نبی نے کہا یہ سوال آپ پاکستان یا افغانستان جاکر کریں ہم سے نہیں ہم سے اگر سوال کرنا ہے تو کرکٹ سے متعلق کرئے آپ کو جواب مل جائے گا آپ کے سوال کا مطلب میں جانتا ہوں نسیم شاہ ہو یاکوئی اور پاکستانی کرکٹر ہم سب کے اپس میں تعلقات ہے اور یہ ابھی سے نہیں ہے شاید آپ کو اب معلوم ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *