سیاست میں ہلچل : وزیراعلیٰ نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طویل عرصے تک بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ رہنے والے سینئر سیاستدان نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نتیش کمار آج ہی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے اور انہوں نے آج صبح ہی ریاستی کابینہ کے اجلاس کی آخری بار صدارت کی تھی جس میں انہوں نے اپنی کابینہ کے ممبران کو کونسلز آف منسٹرز تحلیل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

نتیش کمار نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عطا حسین کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 21 سال سے وزیر اعلیٰ رہنے والے نتیش کمار اپنی سیاسی جماعت کی قانون سازی سے متعلق میٹنگ میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ بھارتیہ جنتہ پارٹی کے الائنس این ڈی اے کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جس میں بہار کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *