
عوام کو برا ریلیف،پیٹرول سستا، حکومت نے فیول ٹیکس آدھا کر دیا
سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد گھریلو اخراجات کم کرنا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکس میں نمایاں کمی کر رہی ہے تاکہ بڑھتی مہنگائی کے دباؤ کا شکار عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ فیول ایکسائز (ٹیکس) کو نصف کرنے سے فی لیٹر ایندھن کی قیمت میں 26.3 سینٹ (تقریباً 0.18 ڈالر) تک کمی آئے گی۔ ان کے بقول، ’ہم ایندھن سستا کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ آسٹریلوی شہری شدید معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔‘یہ فیصلہ آئندہ بدھ سے نافذ العمل ہوگا اور کم از کم چار ماہ تک برقرار رہے گا۔
03469118804