
عمران خان کی بہن کا بھارتی چینلز کو انٹرویو کس نے تبدیل کیا؟پی ٹی آئی رہنما کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد، سینیٹرعون عباس پبی نے سینیٹ اجلاس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ایک ماہ سے ملاقات نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ عون عباس پبی کا کہنا تھا کہ ایک وزیرکی جانب سے بھی بانی پی ٹی آئی کی خیریت سے آگاہ نہیں کیا گیا اور پورا نظام ایک قیدی سے ڈرکربیٹھا ہوا ہے۔
سینیٹرنے الزام عائد کیا کہ بھائی کو ملنے جانے پر ایس ایچ او نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی واردات کی اور بانی پی ٹی آئی کی بہن کا انٹرویو بھارتی چینل پر اے آئی کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی سب سے پہلے بھارتی چینلزپراجمل قصاب کی خبر بریک کی تھی جب مودی جاتی عمرہ آیا تھا۔سینیٹر کا موقف تھا کہ موجودہ صورت حال میں پارلیمانی کارروائی مؤثر طور پر نہیں کی جا سکتی اور تمام متعلقہ فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ شفاف اور قانونی بنیاد پر رویہ اختیار کریں۔ اس بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سلوک اور میڈیا مداخلت پر بحث کو نئی شدت دی ہے، سینیٹ اجلاس کو جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
Leave a Reply