
شکل مومناں کرتوت کافراں : آپ کو لگے گا اس تصویر میں موجود صاحب کوئی حاجی نمازی امام مسجد یا انتہائی متقی۔۔۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شکل مومناں کرتوت کافراں : آپ کو لگے گا اس تصویر میں موجود صاحب کوئی حاجی نمازی امام مسجد یا انتہائی متقی انسان ہیں ، ٹھہریے : یہ خطرناک مجرم تھے اور ایک پولیس مقابلے میں پار ہو چکے ہیں۔
چند ہفتے قبل میانی ضلع سرگودہا میں پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائیر۔نگ کردی اور بھاگ نکلے ، پولیس کی جوابی فائیر۔نگ سے ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان بھاگ نکلے جبکہ دوسری موٹرسائیکل گر جانے سے 2 ملزمان اتر کر قریبی باغ میں جا چھپے ، پولیس نے پیچھا کیا تو ان دو ملزمان نے مقابلہ شروع کردیا ، وائرلیس چلی اور مزید پولیس نفری آگئی کافی دیر فائیر۔نگ کا تبادلہ ہوا ، جب ملزمان کی جانب سے فائیر۔نگ بند ہو گئی تو پولیس کی ٹیموں نے باغ کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کیا ، پتہ چلا کہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ چکا تھا جب کہ ایک ملزم مر۔دہ حالت میں وہاں پڑا تھا جسکے ہاتھ میں اسل۔حہ بھی موجود تھا ، اس شخص کی شکل دیکھ کر پہلے تو پولیس کو شک گزرا کہ کہیں غلطی سے کوئی بے گناہ تو نہیں مارا گیا کیونکہ اس شخص کے چہرے پر داڑھی مغالطے میں ڈال رہی تھی ، پھر اس شخص کی جیب میں موجود شناختی کارڈ کو چیک کیا گیا اور نادراسے ریکارڈ دیکھا گیا تو حیران کن انکشاف ہوا ۔۔۔۔ان “حاجی صاحب” پر 302 اور لوٹ مار کے 22 مقدمات درج تھے جن میں یہ انتہائی مطلوب اشتہاری تھے رمضان مالٹا نامی اس باریش ملزم پر سرگودہا اور خوشاب کے تھانوں میں یہ مقدمات درج تھے غیر درج شدہ مقدمات یا وارداتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہی ہوگی کیونکہ مالٹا مرحوم ایک گروہ کی صورت میں وارداتیں کرتا رہا ۔۔ شناختی کارڈ پر محمد رمضان کا پتہ گاؤں جبی ضلع خوشاب درج تھا ۔۔۔۔ایک عادی مجرم کے انجام کو پہنچنے کے بعد پولیس دیگر ساتھی ملزمان کا کھوج لگانے میں مصروف ہے ۔
Leave a Reply