
غلط بیانی کیوں کی ؟ اہم ترین وزیر کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رومانیہ کے وزیر دفاع نے اپنی سی وی میں غلط بیانی پر استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق رومانیہ کے وزیر دفاع نے اپنی سی وی میں غلط معلومات دینے کے تنازع کے بعد جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
رومانیہ کے وزیردفاع نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کیا جس میں کبھی گیا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، چاہتے ہوں کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر پر کوز رہے ۔مستعفی ہونے والے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ رومانیہ اور یورپ، روسی حملوں کی زد میں ہے،رومانیہ کی قومی سلامتی کا ہر قیمت میں دفاع کرنا چاہئے۔ یاد رہے کہ رومانیہ کے وزیردفاع کے سی وی میں جھوٹ لکھنے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔
Leave a Reply