پاکستان میں سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف، قیمت اتنی کم کہ ہر کوئی آسانی سے خرید سکے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکٹرا  نے پاکستان میں اپنی نئی میٹرو الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے مقامی مارکیٹ کے لیے 2ڈور اور 4ڈور دونوں ماڈلز پیش کیے ہیں، کمپنی کے مطابق میٹرو سیریز کو خاص طور پر اُن ڈرائیورز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سستی اور ماحول دوست الیکٹرک گاڑی کی تلاش میں ہیں۔

میٹرو 2-ڈور — قیمتیں اور رینج

میٹرو 2-ڈو تین بیٹری آپشنز کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

7.2 کے ڈبلیو ایچ ویریئنٹ 80 سے 100 کلومیٹر کی رینج فراہم کرتا ہے۔ اس کی اصل قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جب کہ ڈسکائونٹ کے بعد قیمت 10 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

10.8 کے ڈبلیو ایچ ماڈل کی رینج 130 سے 140 کلومیٹر ہے۔ اس کی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جو رعایت کے بعد 10 لاکھ 95 ہزار روپے میں فراہم کی جائیگی۔

12.96 کے ڈبلیو ایچ  ورژن 170 سے 180 کلومیٹر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی قیمت 11 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جبکہ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ 11 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

میٹرو 4-ڈور — قیمتیں اور فیچرز

چار دروازوں والا میٹرو 4-ڈور بھی انہی تین بیٹری آپشنز سمیت متعارف کرایا گیا ہے۔

7.2 کے ڈبلیو ایچ ویریئنٹ کی رینج 80 سے 100 کلومیٹر ہے، جس کی اصل قیمت 12 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، تاہم رعایتی قیمت 12 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگی۔

10.8 کے ڈبلیو ایچ ماڈل 130 سے 140 کلومیٹر رینج رکھتا ہے۔ اس کی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے تھی، جو ڈسکائونٹ کے بعد 12 لاکھ 95 ہزار روپے ہوگی۔

12.96کے ڈبلیو ایچ ورژن 170 سے 180 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ 13 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ رعایتی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

بکنگ، ڈسکاؤنٹ اور ڈیلیوری

الیکٹرا نے تمام ویریئنٹس پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، تاہم یہ آفر صرف 30 نومبر 2025 تک کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگی۔ کمپنی کے مطابق گاڑی کی بکنگ کے لیے انوائس ویلیو کا 20 فیصد ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔

ڈیلیوری کا دورانیہ 90 دن تجویز کیا گیا ہے، جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ میٹرو سیریز کم لاگت، مناسب رینج اور الیکٹرک آپشنز کے باعث شہری صارفین کے لیے ایک نئی ’سستی ای وی‘ کیٹیگری کا آغاز کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *