
یا اللہ خیر۔۔۔ایتھوپیا کے آتش فشانی راکھ کے بادل پاکستانی فضائی حدود میں داخل، چند روز میں کیا ہونے والا ہے؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پہلی بار ایک غیر معمولی وارننگ جاری کی ہے، کیونکہ ایتھوپیا کے آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے بادل پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے فضائی سفر خصوصاً بین الاقوامی پروازوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار انجم نذیر زیغم نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آتش فشانی راکھ گواڈر سے 60 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں 45 ہزار فٹ کی بلندی پر دیکھی گئی ہے۔ “میت آفس نے دو ایڈوائزریز جاری کی ہیں۔ ملکی پروازیں عموماً 34 سے 36 ہزار فٹ، جبکہ بین الاقوامی پروازیں 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کرتی ہیں، اور راکھ انجنوں کے لیے بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار آتش فشانی راکھ کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور محکمہ گزشتہ رات سے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
ایتھوپیا کے علاقے افار میں، اریٹیریا کی سرحد کے قریب واقع آتش فشاں اتوار کے روز کئی گھنٹے تک پھٹتا رہا، جس سے 14 کلومیٹر تک دھواں اور راکھ آسمان میں پھیل گئی۔ اس آتش فشاں نے تقریباً 12 ہزار سال میں پہلی مرتبہ سرگرمی دکھائی ہے۔ ٹولوس وولکینک ایش ایڈوائزری سنٹر کے مطابق، راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پھیل چکے ہیں۔
Leave a Reply