بریکنگ نیوز: الیکشن غیر قانونی قراردیدیاگیا، بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپورٹس بورڈ ایڈجوڈی کیٹر نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےصدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن غیر قانونی قراردے دیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنادیا،پی ایس بی نے فوری شفاف انتخابات کروانے کا حکم دیدیا۔پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی خلاف ورزی ثابت قراردیدی گئی۔
وجاہت حسین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر منتخب نہیں ہوئے،شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر آئینی قراردیدیاگیا۔طارق سدھو کی درخواست پر پی ایس بی ایجوڈی کیٹر نے فیصلہ سنایا،وجاہت حسین، شاہدہ خانم، حمیرا محمود کی تقرریاں چیلنج کی گئی تھیں۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کو تین روز میں آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،پی ایس بی کا الیکشن کمیشن ایتھلیٹکس فیڈریشن کا الیکشن کرواے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *