
جمعہ تک طوفانی بارشیں،ژالہ باری، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے مملکت کے کئی علاقوں میں منگل 25 نومبر سے آئندہ جمعے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بھی موسمی الرٹ جاری کیا ہے، کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس کے لیے آفیشنل سوشل میڈیا چینلز اور ویدر ایپلی کیشن کو مانیٹر کرتے رہیں۔محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہے گا، گرد وغبار کے ساتھ سیلابی صورتحال اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ مکہ شہر، طائف، الکامل، الجموم، رابغ، بحرہ، میسان، اضم، العرضیات متاثر ہوں گے جبکہ جدہ، خلیص، اللیث اور القنفذہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان موجود ہے۔
الجوف، حدود الشمالیہ، تبوک، مدینہ، حائل، الباحہ، عسیر اور جازان کے علاقے بھی درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے۔بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔
Leave a Reply