بڑی خبر: 8سال تک بجلی فری ،نیا سسٹم متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یورپ میں ٹیکنالوجی کے شوقین شخص نے لیپ ٹاپ بیٹریوں کو جوڑ کر آٹھ سال تک گھر کو بجلی فراہم کرنے والا سسٹم تیار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبوکس نامی شخص نے تقریباً 650 لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کرتا رہا بعدازاں تعداد بڑھتے بڑھتے 1000 سے زائد ہوگئی پھر اس نے تمام بیٹریوں کو گھر سے کچھ فاصلے پر بنائے گئے خصوصی اسٹوریج یونٹ میں ترتیب سے نصب کردیا۔

ابتدائی مسائل میں بیٹری سیلز کی غیرمتوازن کارکردگی کے باعث کچھ سیلز جلد خالی ہوجاتے تھے تاہم اس نے تمام بیٹری پیک کھول کر سیلز الگ کیے اور نئے سرے سے مضبوط ریک سسٹم تیار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق آٹھ سال میں ایک بھی بیٹری سیل ناکام نہیں ہوا اور شخص نے ساتھ ہی اپنے سولر سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا، جو اب 7 کے ڈبلیو ایچ سے بڑھ کر 56 کے ڈبلیو ایچ تک بجلی پیدا کر رہا ہے۔

ماہرین اس نظام کو الیکٹرانک فضلے میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *