
ملک میں24 گھنٹوں کے اندر بار ش اورطغیانی کاخطرہ،شہروں میں ریڈ الرٹ ،کھانے پینے کا انتظام کر لیں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مصدقہ موسمیاتی ذرائع نے پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارشوں، اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔
لاہور، چکوال، اٹک، خوشاب، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور اور جہلم میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خاص طور پر نچلے علاقوں میں رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پانی، خوراک اور ادویات جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری امدادی کارروائی کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات کے لیے صرف مستند ذرائع اور سرکاری اداروں پر انحصار کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
Leave a Reply