
ایک مالدار بیوپاری نے مرتے وقت اپنے بیٹوں کے سامنے 2 انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنایا
ایک مالدار بیوپاری نے مرتے وقت اپنے بیٹوں کے سامنے 2 انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنایا اور مر گیا.
بیٹے بھی بیوپاری تھے، سوچنے لگے کہ لامحالہ کاروباری باپ کچھ راز بتانا چاہتا تھا.
پاس ہی موجود ڈاکٹر نے کہا :
“کوئی بات نہیں 10 لاکھ کا ایک ٹیکا ہے، ابھی لگا دیتا ہوں. ابّا جان 10 سیکنڈ کے لے زندہ ہوں گے جو پوچھنا ہے پوچھ لینا”
ٹیکہ لگوا کر ابّا جان نے آنکھ کھولی تو بیٹوں نے پوچھا “ابّا جان، وہ آپ نے 2 انگلیوں سے کیا اشارہ کیا تھا؟”
ابّا جان بولے :
“بیٹو ! میں یہ کہ رہا تھا کہ تیل منڈی والے آڑھتی چچا سے 2 کروڑ روپے لے لینا اس نے ادھار دینا تھا میرا۔”
اور پھردم دے دیا
یہ ماجرا پڑوسى صاحب کا برخودار بھی دیکھ رہا تھا جو مزاج پرسی کو آیا ہوا تھا.
کوئی چھے ماہ بعد پڑوسى صاحب بھی وہی دو انگلیوں والا اشارہ کرتے کرتے فوت ہو گے۔
لڑکے نے اسی ڈاکٹر کو فوراً بلایا، بہنوں کے جہیز کا سامان، بی وی کی چوڑیاں اور گھر کا دیگر سامان اس کے سامنے رکھ کر ٹیکا لگوایا.
پڑوسی صاحب نے آنکھ کھولی توبیٹے نےبےصبری سے پوچھا :
“ابّا جی وہ دو انگلیوں والے اشارےسے آپ کیا بتا رہے تھے ؟”
پڑوسى صاحب بولے:
“میں کہہ ریا ساں مرن تے میں لگاں ای آں، اک سوٹا ای لوا دیو۔”
Leave a Reply