زمین کے ایک ٹکڑے کی خاطر کئی گھر اُجڑ گئے

میانوالی کے علاقے سہراب والا میں یارو خیل خاندان کے رشتہ داروں کی زمین مشترکہ تھی۔یہ زمین تلہ گنگ روڈ پر سٹی سکول کے نزدیک تھی۔کچھ ماہ پہلے قاتل مسکین یارو خیل کا چچا قتل ہوگیا تھا۔اسی کے کیس کو لڑنے کے لیے زمین کی حد براری کا جھگڑا تھا۔دونوں ایک ہی دادا کی اولاد تھے۔چند فٹ زمین کا جھگڑا تھا۔یہ ٹیبل ٹاک کے زریعے ختم ہوسکتا تھا لیکن مسکین اللہ خان نے معمولی جھگڑے کو خونی بنا دیا۔
دو سگے بھائی قتل ہوگئے۔تیسرا بھائی شدید زخمی ہے۔انکا چچا اور انکا دوست بھی زخمی ہوئے۔
انکا جنازہ میں شرکت کے لیے چشتیاں سے انکے زشتہ دار آرہے تھے کہ انکی کار کا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔مبینہ اطلاعات کے مطابق چار بندے فوت ہوگئے۔اس پورے خاندان پر قیامت گزر گئی ہے۔ہم صرت دعا کرسکتے ہیں۔طاہر خان سے ہماری بھی یاد اللہ تھی۔بہت اچھا اور بااخلاق جوان تھا لیکن دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *