گذشتہ رات قصور مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ پر مسافروں سے اضافی چارج وصول کرنے پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا

قصور :گذشتہ رات قصور مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ پر مسافروں سے اضافی چارج وصول کرنے پر ٹول پلازہ انتظامیہ اور مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا مسافروں کی جانب سے مدد کے لئے پولیس کو طلب کیا گیا ایس ایچ او مصطفیٰ آباد للیانی علی اکبر موقع پر پہنچے تو پوچھ گچھ کے دوران ٹول پلازہ والے اضافی چارج کرتے پائے گئے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نے اضافی چارج پر ڈانت ڈپٹ کی تو بینیفشری با اثر شخصیت نے فوراً ایس ایچ او کو تبدیل کروا دیا۔
انسپیکٹر علی اکبر کا شمار قصور پولیس کے ایماندار، انصاف پسند اور اچھے اخلاق والے پولیس افسران میں ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *