
بنارس کے ٹھگ اور ممبئی کے جیب تراش بہت مشہور تھے۔
بنارس کے ٹھگ اور ممبئی کے جیب تراش بہت مشہور تھے۔
مرزا قندیل بیگ کو ناز تھا کہ کوئی ان کی جیب نہیں تراش سکتا۔ اسی چکر میں ایک دوست سے ان کی شرط لگ گئی۔
انہوں نے اپنی شیروانی کی اندرونی جیب میں دس ہزار کے نئے اور کرارے نوٹ ڈالے اور اپنے دوست کے ساتھ ایک مصروف اور معروف بازار میں نکل گئے.. انہوں نے بڑی هوشیاری سے اپنے رقم کی حفاظت کی.. واپس گھر پہنچے تو فخر سے اپنی جیب سے رقم نکال کر دوست کو دکھائی..اس بیچارے کا منہ اتر گیا۔
رقم گنتے ہوئے اچانک مرزا کی نظر ایک کاغذ پر پڑی جو نوٹوں کے درمیان اڑسا ہوا تھا ..کھولا تو تحریر پڑھ کر ان کے طوطے اڑ گئے
لکھا تھا …”بے ایمان , بےشرم! جعلی نوٹ لے کر گھوم رہا ہے .. پکڑا گیا تو ضمانت بھی نہیں ہوگی۔جلا دے انھیں
Leave a Reply